اسرائیل غزہ جنگ سے متعلق برطانوی اور جرمن حکومت کے لہجوں میں تبدیلی آنے لگی

اسرائیل غزہ جنگ سے متعلق برطانوی اور جرمن حکومت کے لہجوں میں تبدیلی آنے لگی۔

عرب میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون اور جرمن وزیر خارجہ انالینا بائر بوک نے برطانوی جریدے سنڈے ٹائمز میں مشترکہ کالم لکھتے ہوئے غزہ میں پائیدار جنگ بندی کا مشترکا مطالبہ کر دیا۔

مشترکہ کالم میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے لکھا کہ غزہ میں بہت زیادہ شہری مارے گئے، جنگ کو جاری نہیں رکھا جا سکتا، اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل لیکن اسے عالمی انسانی قانون کی پاسداری بھی کرنی چاہیے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے لکھا کہ اسرائیل کو حماس کی طرف سے لاحق خطرہ ختم کرنےکا حق ہے لیکن دونوں نےغزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سےگریز کیا اور کہا کہ ہمارا مقصد صرف آج کی لڑائی کا خاتمہ نہیں ہو سکتا، دنوں، برسوں  اور نسلوں تک پائیدار امن ہونا چاہیے، اگر  پائیدار  امن ہو تو غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق کالم برطانیہ اور جرمن حکومتوں کے لہجے میں اہم تبدیلی ظاہرکرتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک اس سے قبل اسرائیلی کارروائیوں کی بھرپور حمایت کرتے آ رہے تھے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top