محمد عمیر خالد(بیورو چیف) اسلام آباد سے
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ
اسلام آباد ،
30 اگست 2024 ء.
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی راجہ قمر السلام کے چچا و سسر سابق ڈی پی او گجرات راجہ منور حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔
اسپیکر کا رکن قومی اسمبلی راجہ قمر السلام اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار۔
اسپیکر کا مرحوم منور حسن کی خدمات کو خراج تحسین۔
مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی
مرحوم راجہ منور حسن کی وفات سوگوار خاندان کیلئے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر کی اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔