محمد عمیر خالد (بیورو چیف) اسلام آباد سے
02 ستمبر 2024 ء.
اسلام آباد
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سید علی گیلانی کی تیسری برسی پر پیغام۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے جدو جہد اور قربانیوں کو خراج تحسین۔
سید علی گیلانی نامور، دلیر اور زیرک حریت رہنما تھے، اسپیکر قومی اسمبلی
سید علی گیلانی کی جواں مردی اور جرات مندانہ جدو جہد نے تحریک آزادی کشمیر کو جلا بخشی، اسپیکر قومی اسمبلی
سید علی گیلانی نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے بھارتی حکومت کی زیر حراست قید و بند کی طویل صعوبتیں برداشت کیں، اسپیکر قومی اسمبلی
سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے پیش کی جانے والی قربانیوں کو تاریخ میں سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی
سید علی گیلانی کی جاندار آواز نے تحریک آزادی کشمیر کو نئی روح پھونکی، اسپیکر قومی اسمبلی
سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے انتھک محنت اور غیر متزلزل عزم نے کشمیری عوام پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں، سردار ایاز صادق
سید علی گیلانی نے بھارتی مظالم اور بربریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اسپیکر قومی اسمبلی
سید علی گیلانی بھارتی ریاستی جبر اور ظلم کے آگے سیسہ پلائی دیوار بننے رہے، اسپیکر سردار ایاز صادق
تحریک آزادی کشمیر کیلئے حریت رہنما سید علی گیلانی کی خدمات اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، اسپیکر قومی اسمبلی
سید علی گیلانی کا پاکستان ہمارا ہم پاکستانی ہیں کا نعرہ آج بھی ہر کشمیری کے دل میں گونج رہا ہے، سردار ایاز صادق
جدو جہد آزادی کشمیر کیلئے شہداء کشمیر کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی
مقبوضہ کشمیر کے عوام ایک دن آزادی کی عظیم نعمت حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہونگے، اسپیکر قومی اسمبلی
پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی تحریک میں ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، سردار ایاز صادق
اسپیکر کا اللہ تعالیٰ سے سید علی گیلانی سمیت دیگر شہداء کشمیر کے درجات کی بلندی کیلئے دعا۔