’امید ہے عدلیہ مداخلت کریگی اور بلے کا نشان بحال ہوگا‘، پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

راولپنڈی: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ  بلے کا نشان واپس لینے کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے اور  امید ہے سپریم کورٹ مداخلت کرے گی ہمارا نشان بحال ہوگا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سائفرکیس کو اوپن ٹرائل نہیں سمجھتا، یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، ہر انسان کے بنیادی حقوق ہیں، عدالتوں کو اسے قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے، سائفر کیس میں کوشش کی جارہی ہے کوئی باہر نہ جاسکے،  ہمیں ابھی کوئی سرٹیفائیڈ کاپیز بھی فراہم نہیں کی گئیں۔

Scroll to Top