جان سلامت رہے نہ رہے، سر زمین ِ پاکستان سدا سلامت رہے

محمد عمیر خالد(بیورو چیف) اسلام آباد سے

02 ستمبر 2024 ء.
لاہور ،

شہدائے وطن کو سلام

جان سلامت رہے نہ رہے، سر زمین ِ پاکستان سدا سلامت رہے

وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے

دفاع وطن کے لئے دی جانے والی لازوال قُربانیاں افواجِ پاکستان کی میراث ہیں

کیپٹن محمد علی قریشی شہید کا تعلق ضلع لاہور سے ہے

کیپٹن محمد علی قریشی شہید نے اکتوبر 2018میں پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا

کیپٹن محمد علی قریشی شہید نے پانچ سال سے زائد عرصے تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا

29سالہٰ کیپٹن محمد علی قریشی نے 26 اگست 2024 کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا

کیپٹن محمد علی قریشی شہید کے سوگواران میں پوری قوم کے علاوہ ان کے والدین، ایک بہن، بیوہ اور10 ماہ کی بیٹی شامل ہے

کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی شہادت پر ان کے بھائی کا کہنا تھا کہ؛
بہت سارے لوگوں نے اسی طرح قوم کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔

کبھی بھی اور کسی بھی طریقے سے کوئی بھی دہشتگرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکے گا، بھائ کیپٹن محمد علی قریشی شہید

میرا بھائی ایک بہت ہی محب وطن پاکستانی تھا، بھائ کیپٹن محمد علی قریشی شہید

کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی قربانی پاک فوج اور پوری قوم کی دہشت گردی کے خلاف ناقابل شکست عزم کی علامت ہے

جری مجاہد کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی شہادت ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے.

(I.S.P.R RAWALPINDI)

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top