راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا۔
شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں ملزم نامزد ہیں اور اس حوالے سے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کے نظربندی کا حکم جاری کیا تھا۔
آج شاہ محمود قریشی کو تھانہ آر اے بازار اور تھانہ صدر بیرونی پولیس نے گرفتار کیا، شاہ محمود قریشی کے 15 دن کے نظر بندی آرڈر جاری ہو چکے ہیں۔
پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے نظر بندی آرڈرز میں شاہ محمود قریشی سے 9 مئی واقعات سے متعلق تفتیش کرنے کا کہا گیا ہے۔