محمد عمیر خالد(بیورو چیف) اسلام آباد سے
02 ستمبر 2024 ء
ایوانِ صدر اسلام آباد.
صدر مملکت آصف علی زرداری کا صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کے 267 ویں عرس کے موقع پر پیغام
صدر مملکت کا پیغام قصور میں بابا بلھے شاہ کے عرس کے موقع پر پڑھ کر سنایا گیا
بلھے شاہ کی شاعری ہمیں رواداری، ہمدردی ، علم کی جستجو اور اتحاد کا درس دیتی ہے، صدر مملکت
بلھے شاہ نے مذاہب، فرقوں، ذاتوں کی تقسیم سے بالاتر ہو کر محبت، امن اور انسانیت کا عالمگیر پیغام دیا، صدر مملکت
بلھے شاہ انٹرنیشنل پیس یونیورسٹی کےقیام کیلئے اپنی سفارشات وزیر اعظم کو بھجوائی، صدر مملکت
بلھے شاہ انٹرنیشنل پیس یونیورسٹی کا قیام قصور کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ ہے، صدر مملکت
بلھے شاہ نے ہمارے ثقافتی اور روحانی ورثے پر گہرے اثرات چھوڑے، صدر مملکت
بلھے شاہ کی شاعری استعاروں اور حکمت سے بھری ہے، صدر مملکت
ہمیں برادریوں کے درمیان ہم آہنگی اور ہمدردی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
بلھے شاہ کی تعلیمات کے مطابق مکالمے، افہام و تفہیم اورباہمی احترام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
بلھے شاہ کی تعلیمات پر عمل ، انکے پیغام کو اپنی زندگی میں اپنائیں ۔
صدر مملکت
اسلامی جمہوریہ پاکستان.