ایک ووٹر کیلئے میں کس کو ووٹ دوں؟ یہ فیصلہ کرنے سے قبل یہ جاننا ضروری ہوتا ہے کہ میرا ووٹ کس حلقے میں رجسٹرڈ ہے۔
الیکشن کمیشن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر ووٹرز کی تمام حلقہ جات ( قومی اور صوبائی اسمبلی) کی تمام معلومات 8300 پر فراہم کردی گئی ہیں۔
الیشن کمیشن کے مطابق اب ووٹرز اپنے حلقہ جات سے متعلق معلومات مثلاً( شماریاتی بلاک کوڈ، انتخابی فہرست میں سلسلہ نمبر، گھرانہ نمبر، صوبائی اسمبلی کا حلقہ نمبر و ضلع نام ،صوبائی اسمبلی کا حلقہ نمبر و ضلع نام ، انتخابی علاقے کا نام ، متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کا ٹیلی فون نمبر ،ہیلپ لائن نمبر، ای سی پی ویب سائٹ ) 8300 پر میسج کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔