راولپنڈی: غیر شرعی نکاح کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پرفرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدالت میں عدم موجودگی کے باعث دونوں پر فرد جرم عائد نہیں ہوئی جس پر بشریٰ بی بی کے وکلا نے عدالت میں ایک دن کی استثنیٰ کی استدعا کر دی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کا میڈیکل گراؤنڈ پر ایک روز کا استثنیٰ منظورکرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی، اب دونوں پر اگلی سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔