مفادات کاٹکراؤ، پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے 4 ارکان انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن سے وابستہ

پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے 4 ارکان انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن سے وابستہ ہیں جو کہ صریحاً مفادات کا ٹکراؤ ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن بھی سایا گروپ کی طرح پلیئرز مینجمنٹ فرم ہے جس کے ساتھ پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل، اسپن بولنگ کوچ سعید اجمل کا معاہدہ ہے، بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک اور ہیڈ آف اسٹرینتھ ڈریک سائمن بھی اسی فرم سے وابستہ ہیں۔

اس کے علاوہ کنسلنٹ سلیکشن کمیٹی کامران اکمل کے علاوہ پاکستان ٹیم کے 10 کھلاڑی بھی انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ معاہدے میں ہیں۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top