وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

محمد عمیر خالد(بیورو چیف) اسلام آباد سے

اسلام آباد ،
30 اگست 2024 ء.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیرِ اعظم نے کابینہ کو اپنے گزشتہ روز کے دورہءِ کوئٹہ کے حوالے سے اعتماد میں لیا.

بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پولیس و لیویز کی استعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے. وزیرِ اعظم

دھشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور انہیں عبرت کا نشان بنانے کیلئے پوری قوم پر عزم ہے. وزیرِ اعظم

بلوچستان کی صوبائی حکومت بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے، انکی ترقی و خوشحالی کیلئے قابلِ ستائش اقدامات کر رہی ہے. وزیرِ اعظم

وفاقی حکومت بلوچ نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم اور یکسان ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بلوچستان حکومت سے مکمل تعاون کرے گی. وزیرِاعظم.

وفاقی کابینہ نے چین پاکستان راہداری (CPEC) کے کلیدی منصوبے مین لائن ون (ML-1) کی اپگریڈیشن کیلئے چین اور پاکستان کی ریلویز کے مابین ایم ایل ون کے پہلے مرحلے پر مالیاتی یقین دہانی (Financial Commitment Agreement) کے حوالے سے مزاکرات شروع کرنے کی منظوری دے دی.

کابینہ نے ہدایت کی کہ حتمی معاہدہ منظوری کیلئے کابینہ کے سامنے دوبارہ پیش کیا جائے.

کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 29 اگست 2024 کے اجلاس میں لئے گئے فیصلے کی توثیق کر دی.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top