چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون کا سید علی گیلانی کی تیسری برسی پر پیغام

محمد عمیر خالد(بیورو چیف) اسلام آباد سے

(قومی اسمبلی سیکرٹریٹ)

02 ستمبر 2024 ء.
اسلام آباد

چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون کا سید علی گیلانی کی تیسری برسی پر پیغام

چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون کا حریت رہنما سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے لازوال قربانیوں اور بے مثال جدو جہد کو خراج تحسین

سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما تھے، رانا محمد قاسم نون

سید علی گیلانی کا جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت پر پختہ یقین اور غیر متزلزل عزم تھا، رانا محمد قاسم نون

سید علی گیلانی نے حق خودارادیت کی تحریک اور جدو جہد آزادی کیلئے پوری زندگی وقف کردی، چیئر مین کشمیر کمیٹی

کشمیری عوام کی حق خودارادیت کیلئے سید علی گیلانی کی جدو جہد اور خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، رانا محمد قاسم نون

بھارتی تسلط میں قید و بند کی طویل صعوبتیں سید علی گیلانی کے عزم کو متزلزل نا سکیں، چیئرمین کشمیر کمیٹی

پاکستان کی پارلیمان اور عوام سید علی گیلانی سمیت دیگر کشمیری شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، رانا محمد قاسم نون

کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول تک پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، رانا محمد قاسم نون

رانا محمد قاسم نون کا سید علی گیلانی سمیت تحریک آزادی کشمیر کے دیگر شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top