کراچی: تھانے میں پولیس اہلکار سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک اہلکار جاں بحق

کراچی: لانڈھی میں تھانے میں اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق دونوں اہلکار ڈی ایس پی ٹریفک کے گن مین ہیں اور لانڈھی تھانے کے اوپر بیرکس میں رہائش پذیر ہیں، دونوں اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ صبح ساڑھے 7 بجے پیش آیا،  کانسٹیبل علی احمد ڈی ایس پی ٹریفک سیکشن لانڈھی کی پستول چیک کررہا تھا کہ اس سے اتفاقیہ گولی چلی اور ایک گولی 2 اہلکاروں کو جا لگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top