کیا آپ فری لانسر ہیں یا کسی کمپنی کے لیے ورک فرام ہوم کر رہے ہیں، تو کیا کسی اور ملک میں منتقل ہونا پسند کریں گے؟
اگر ہاں 2024 کے لیے ایسے 10 ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جو اس حوالے سے بہترین قرار دیے جا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ ورک فرام ہوم بیشتر افراد کی زندگی کا معمول بنتا جارہا ہے یعنی دفتر جانے کی ضرورت نہیں رہی، تو وہ اپنے کام کے ساتھ دنیا کو دیکھنے کو بھی کوشش کررہے ہیں۔
ایسے افراد کے لیے ڈیجیٹل نوماڈ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔
ویزا گائیڈ ڈاٹ ورلڈ نامی آن ادارے کی جانب سے ڈیجیٹل نوماڈ ویزا انڈیکس کو جاری کیا گیا ہے۔
اس فہرست کی تیاری کے لیے ویزا کی آسان دستیابی، انٹرنیٹ اسپیڈ، ٹیکس پالیسیوں، امیداروں کی کم از کم آمدنی کی شرط، طرز زندگی کے اخراجات، صحت اور سیاحت جیسے شعبوں کو مدنظر رکھا گیا۔
فہرست میں 2024 میں ڈیجیٹل نوماڈز کے لیے یورپی ملک اسپین کو بہترین قرار دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 2023 کے شروع میں اسپین کی جانب سے ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام متعارف کرایا گیا تھا۔