انسانی سمگلنگ – ایف آئی اے گجرانوالہ زون کی بڑی کاروائیاں

محمد عمیر خالد(بیورو چیف) اسلام آباد سے

02 ستمبر 2024 ء.
اسلام آباد

ایف آئی اے گوجرانوالہ کاروائی –
5 انسانی اسمگلرز گرفتار

انسانی سمگلنگ – ایف آئی اے گجرانوالہ زون کی بڑی کاروائیاں

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر ویزا فراڈ اور انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

جاری کاروائیوں میں 5 انسانی سمگلرز گرفتار ۔

گرفتار ملزمان میں منور اقبال، عمران خان، سعید، خالد خان اور صابر علی شامل۔

گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے گھناونے جرم میں ملوث ہیں

ملزمان کو گجرات اور گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا

ملزم عمران خان نے شہری کے بیٹے اور بھانجے کو اٹلی بھیجنے کی آڑ میں 61 لاکھ روپے ہتھیائے

ملزم نے متاثرین کو اٹلی بھجوانے کے بجائے دھوکہ دہی سے لیبیا بھیجوا کر روپوش ہو گئے

ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا کارندہ ہے

جبکہ ملزم صابر علی نے شہری کو اٹلی بھیجنے کا جھانسہ دے کر 23 لاکھ روپے حاصل کئے۔

ملزم منور اقبال نے شہری کو یونان بھجوانے کا جھانسہ دے کر 1 لاکھ 60 ہزار روپے بٹورے۔

جبکہ ملزم سعید نے دھوکہ دہی سے شہری کو ترکی بھیجنے کے لئے 2 لاکھ روپے وصول کئے۔

ملزم خالد نے شکایت کنندہ کو دبئی بھیجنے کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ 80 ہزار روپے بٹورے۔

گرفتار ملزمان پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہوگئے تھے۔

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کاروائیاں جاری ہیں

ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے

شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنی ذاتی دستاویزات غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں

ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی سے رابطہ کریں

ترجمان : ایف آئی اے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top